غیرملکی باشندوں پردہشتگردحملوں کی رپورٹ قومی اسمبلی پیش

May 16, 2024 | 16:05 PM

ایک نیوز:گزشتہ4سالوں میں غیرملکی باشندوں پردہشتگردحملوں کی رپورٹ قومی اسمبلی پیش کردی گئی۔
تفصیلات وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے تحریری طور پر پیش کی گئی۔

وزیرداخلہ کےمطابق 4 سالوں میں چینی اور جاپانی باشندوں پر دہشتگردی کے 8 واقعات ہوئے، ان واقعات میں 62 افراد ہلاک، 38 زخمی ہوئے،سندھ میں 4 واقعات میں 12 افراد ہلاک، 7 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 2 حملوں میں 3 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوئے۔
محسن نقوی کےمطابق خیبرپختونخوامیں 2 واقعات میں 47 افراد ہلاک، 28 زخمی ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کی تعداد 2، عام شہریوں کی تعداد 22 تھی۔
دہشت گردوں کے خلاف خفیہ آپریشنز کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےتحریری جواب میں جمع کرایاعسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کے خلاف خفیہ آپریشنز جاری ہیں۔
وزیرداخلہ نےکہاکہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 2208 خفیہ آپریشنز کیے گئے،ان آپریشنز میں 89 دہشتگرد ہلاک، 328 کو گرفتار کیا گیا،سرحدوں پر باڑ لگانے کا عمل اور سنسان راستوں کی نگرانی جاری ہے، عسکریت پسندوں کا داخلہ اور دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی منتقلی روکی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نےکہاکہ انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے،مسودے کی کابینہ سے منظوری کا انتظار ہے،سی پیک پر کام کرنے والے چینی اور غیر ملکی باشندوں سے متعلقہ ایس او پیز پر نظرثانی کی ہے۔

مزیدخبریں