ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مراکز صحت کی ری ویمپنگ پر بریفننگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ پھولنگر رورل ہیلتھ سنٹر میں ماہانہ تقریباً دس ہزار مریض علاج کی سہولت حاصلِ کرتے ہیں ۔
پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائےگا۔ بریفننگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا، مریم نواز نے استقبالیہ کاؤنٹر پر ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پرچی کے اجرا کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فارمیسی ، ڈاکٹر آفس ایمرجنسی وارڈ ،ڈینٹل روم ،لیبارٹری، میڈیسن سٹور ایکسرے روم کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نے وویمن میڈیکل آفیسر ، فی میل وارڈ ،نرسری ،آپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا۔
ویل وویمن وارڈ،نرسنگ سٹیشن،ای پی آئی اور سکریننگ روم کا معائنہ بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کی ۔
اس موقع پرسینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اور رنگ زیب ، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق خواجہ عمران نزیر ، صہیب احمد بھرتھ ، رانا سکندر حیات ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ،اور دیگر موجود تھے۔