حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان 

May 16, 2024 | 10:35 AM

ایک نیوز:عوام کے لئے بڑی خوشخبری حکومت نےپٹرولیم مصوناعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔
تفصیلات کےمطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سمری وزیراعظم شہبازشریف کوبھیجی۔وزیراعظم شہبازشریف نےسمری منظورکرلی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔جس کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں7 روپے88 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔جس کے بعدڈیزل کی نئی قیمت274 روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
مٹی کےتیل میں 9روپےکی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔

مزیدخبریں