زمان خان بھی انگلش کاؤنٹی میں کھیلیں گے،معاہدہ طے 

May 16, 2023 | 23:00 PM

ایک نیوز :قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلش کاؤنٹی کیلئے ڈربی شائر سے معاہدہ کرلیا، وہ ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے۔

زمان خان ڈربی شائر کاؤنٹی کی طرف سے ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے، وہ رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ڈربی شائر کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسر زمان خان بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان کی ٹیم کے قائد ہیں۔

مزیدخبریں