نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کےبعد چوتھی بلند ترین چوٹی بھی سرکرلی

نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کےبعد چوتھی بلند ترین چوٹی بھی سرکرلی
کیپشن: Naila Kayani also climbed the fourth highest peak after Mount Everest

ایک نیوز :پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سرکرلیا۔

انہوں نےآٹھ ہزارپانچ سوسولہ میٹربلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کرتیرہ منٹ پر سر کیا۔نائلہ کیانی آٹھ ہزارمیٹرسے بلند چھ چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اوروہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اورگیشربرم ٹو بھی سرکرچکی ہیں۔