سعودی ،ایران تعلقات کی بہتری میں چین کااہم کردار ہے،شجاعت حسین

May 16, 2023 | 22:41 PM

ایک نیوز:سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی بہتری میں چین کا اہم کردار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے چینی قونصل جنرل  ژاؤ شیرین نے ملاقات کی۔ خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ چیف آرگنائزر  چودھری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 چینی قونصل جنرل  ژاؤ شیرین کاکہنا تھا کہ  ہم محنتی اور خوشحال قوم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اس کی عوام خوشحال ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ہمسایوں کو خوشحال بنانے میں معاونت فراہم کریں، ہم پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ہم ہمسائے ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برابری کی سطح ہپر تعلقات بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ملکر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے۔

 چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ  پاکستان اور چین کے اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہئے،۔ کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی نہیں لگائی جانی چاہئے۔

سابق گورنر چودھری سرور کاکہنا تھا کہ ہر پارٹی کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ پاکستان میں سیاسی معاملات میں استحکام الیکشن کے بعد آ جائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

سیاسی مداخلت نہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے چینی سفیر کو سراہا۔

 چینی قونصل جنرل  ژاؤ شیرین کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والی پریشانی کو دور کرنے میں پاکستان کی سپورٹ کریں گے۔ چینی کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نے سب سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان میں سیاسی سماجی استحکام کی وجہ سے معاشی ترقی حاصل ہوتی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے چینی قونصل جنرل کو اپنی کتاب تحفے میں دی۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے بھی اپنی کتاب چوہدری شجاعت حسین کو پیش کی۔

مزیدخبریں