ایک نیوز: پاکستان سنگل ونڈو نے ملک بھر کے ڈرائی پورٹس تک اپنی خدمات کا دائرہ کار 3 مئی سے وسیع کر لیا ہے جس سے سرحد پار تجارت کو جدیدسہولیات کے ساتھ فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان کسٹم ٹیرف کے 1 سے 50 کے ابواب میں درج شدہ تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو (Single Declaration (SD)) سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی تاہم یہ خدمات کوئٹہ کے ڈرائی پورٹ کو مستقل قریب میں فراہم کی جائے گی۔
پاکستان سنگل ونڈو کے نظام کو خاص اہمیت حا صل ہے جو بین الاقوامی تجارت سے منسلک کاروباری افراد کومنفرد سہولیات فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے کاروباری معاملات کی انفارمیشن اور دستاویزا ت ایک سنگل انٹری کے تحت پاکستا ن سنگل ونڈو میں جمع کروا سکتے ہیں جس کی بدولت ملک کی مختلف اداروں کی ریگولیٹری ضابطوں کو پورا کیا جا تا ہے۔
پاکستان سنگل ونڈو نئے نظام کی سہولت ان اشیا کی درآمدات کیلئے ہے جن کا پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (DPP)، اینیمل کوآرنٹین ڈیپارٹمنٹ (AQD)، فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ ( RD FSC&) اورپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی (PSQCA)سے تعلق ہے۔