سوات:سکول میں اہلکار کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی

سوات:سکول میں اہلکار کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی
کیپشن: Swat: 6 children were injured in the shooting of the official in the school

  ایک نیوز : خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے پرائیویٹ سکول میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 6طالب علم زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے نجی اسکول میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریب واقع سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔