جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ طلب

May 16, 2023 | 17:13 PM

ایک نیوز :جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ  18مئی کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جی عبہر گل خان نےجناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی ۔

فاضل جج عبہر گل نے استفسار کیا کہ  کہاں ہیں ڈاکٹریاسمین راشد ؟

تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال داخل کرواگیاتھا جہاں سے پولیس لائن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد  کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف جناح ہاؤس پر حملہ قت جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

مزیدخبریں