جلاؤ گھیراؤ کیس،رہنماپی ٹی آئی میاں محمود الرشید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

جلاؤ گھیراؤ کیس،رہنماپی ٹی آئی میاں محمود الرشید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
کیپشن: 2-day physical remand of PTI leader Mian Mahmood-ul-Rashid in Jalau Gherao case

ایک نیوز : عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانےکےکیس میں عدالت نے میاں محمود الرشید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔میاں محمود الرشید کو 18 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 ایڈمن جج عبہر گل نے ریمارکس دیئے کہ محمودالرشید پر کیا الزام ہے ۔

تفتیشی کاکہنا تھا کہ محمود الرشید کی فائرنگ سے ایک وکیل جاں بحق ہوا،ہم نے ریکوری کرنی ہے ۔میاں محمودلرشید کی فائرنگ سے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میاں محمود الرشید کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھاکہ کوئی ایسا  ویڈو کلپ نہیں سامنے آیا جس میں میاں محمولرشید نے اسلحہ پکڑا ہو ۔کور کمانڈر کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی ہے ۔71 سال کی عمر ہے ان کیخلاف جھوٹا کیس درج کیاگیا ہے 

کورکمانڈر گھر کے باہر فائرنگ کی عدالت میں ویڈیوں چلائی گئی 

فاضل جج کاکہنا تھا کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی؟

میاں محمود الرشید کاکہنا تھا کہ میں کورکمانڈر گھر کے چوک میں تھا ۔آگے سڑک بلاک تھی تو میں واپس آگیا۔میں تو کورکمانڈرکے گھر کیا ہی نہیں۔