ایک نیوز: تحریک انصاف کے کراچی سے رکن اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کاباقاعدہ اعلان کردیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنمامحمود مولوی کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں۔مجھے ٹکٹ بھی خان صاحب نے دیا ،عزت بھی خان صاحب نے دی۔ قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔عمران خان کی وجہ سے الیکشن جیتا ۔عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اپنی فوج کے خلاف کبھی گیاہی نہیں۔سیاسی جماعت چھوڑ سکتے ہیں فوج نہیں چھوڑ سکتے ۔
محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ جو بھارت کا باپ نہیں کر سکا وہ ہم نے کردیا۔فوج کے خلاف بیانیے کی حمایت نہیں کرتا۔فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت اور ایٹمی قوت ہے۔جوواقعات 9مئی کو دیکھے افسوسناک ہیں۔فوج کے اوپر سے ایسی سو چیزیں قربان کردیں گے۔پی ٹی آئی نے وہ کام کردیا جو بھارت بھی نہ کر سکا ۔9مئی کو جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے۔شرپسندوں نے شہداکی یادگارکوبھی آگ لگائی۔خان صاحب تو کہتے تھے کہ فوج ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے ۔فوج سے لڑکرہم کیا ثابت کریں گے؟
سابق رہنماپی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ میں دنیا سے وقار کے ساتھ جانا چاہتا ہوں۔سیاسی پارٹی بدل سکتے ہیں فوج نہیں بدل سکتے۔شہداکی یادگار ،توڑ پھوڑ پردکھ ہوا۔کوئی خیراتی ادارہ بناؤں گا یانئی پارٹی اور نئی پارٹی میں مختلف مائنڈ سیٹ کے لوگ آئیں گے۔مجھے کینڈین شہریت مل رہی تھی نہیں لی۔
محمود مولوی کاکہنا تھا کہ حکمران اسمبلی میں عوام کے مسائل کی بات کریں۔
واضح رہے کہ محمود مولوی کاشکار عمران اسماعیل اور علی زیدی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور 9مئی واقعات کے تناظر میں گرفتار بھی کیاگیاتھا۔