لاہور کی سالانہ آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ

May 16, 2023 | 16:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہورکی آبادی سالانہ تین فی صد کی رفتارسےبڑھنےلگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈیجیٹل مردم شماری اور ری چیکنگ کا عمل مکمل ہونے پررپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق گزشتہ پانچ سال میں لاہورکی آبادی میں 20لاکھ 8ہزار387 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعدلاہورکی آبادی 1کروڑ31 لاکھ 28 ہزار 372 ہوگئی ہے۔

لاہور میں مردم شماری اور ری چیکنگ کاعمل سوفی صد مکمل کرلیاگیا ہے۔2017 میں لاہورکی آبادی 1کروڑ11لاکھ 19 ہزار985 شمارکی گئی تھی۔نئےعداد وشماری کے بعد رائے ونڈ کی آبادی میں سب سے زیادہ 34.91 کااضافہ ہوا۔

مزیدخبریں