ایک نیوز :رہائی کا حکم ملنے پر فواد چوہدری کی عدالت سے باہر جانے کی کوشش، پولیس پکڑنے آگئی، جس سے فواد چوہدری کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ واپس کمرہ عدالت جاتے ہوئے دو دفعہ گر گئے۔
عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد فواد چوہدری عدالت سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھے تو پولیس کے اہلکار ان کی جانب آئے۔ جنہیں اپنی جانب آتا دیکھ کر فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر بھاگتے ہوئے دوبارہ عدالت میں داخل ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ضمانت مسترد کی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔