ایک نیوز :رہائی کا حکم ملنے پر فواد چوہدری کی عدالت سے باہر جانے کی کوشش، پولیس پکڑنے آگئی، جس سے فواد چوہدری کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ واپس کمرہ عدالت جاتے ہوئے دو دفعہ گر گئے۔
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چوہدری کو پہلے ضمانت کے باوجود سپریم کورٹ کے احاطے سے بغیر کسی وارنٹ کے اغواء کیا گیا اور اب انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اغواء کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔#PakistanUnderFascismpic.twitter.com/yFDPARRLug
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) May 16, 2023
عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد فواد چوہدری عدالت سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھے تو پولیس کے اہلکار ان کی جانب آئے۔ جنہیں اپنی جانب آتا دیکھ کر فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر بھاگتے ہوئے دوبارہ عدالت میں داخل ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش. pic.twitter.com/BOE0Nb5G30
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) May 16, 2023
مقامی پولیس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ضمانت مسترد کی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔
دہشتگردوں کی طرح اٹھایا جارہا ہے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی میڈیا سے گفتگوpic.twitter.com/cA8J6oAF1U
— Bakhtawar Gillani (@BakhtawarGillni) May 16, 2023