ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر میں مزید اضافہ

ایک نیوز: ملک میں سیاسی غیر یقینی کے بادل چھٹنے کے بعد ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہوئی ہے۔

رپورٹ کے ماطبق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پرپہنچ گئی ہے۔واضح رہے ک گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانڈیکس میں مثبت رجحان رہا ہے،تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 42ہزار کی حد عبور کرگیا ہے۔مارکیٹ287پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 06پر بند ہوئی ہے۔دن بھرمجموعی طور پر 317کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ہے۔176کمپنیوں کے شیئرز میں اضافی جبکہ 115 کے شیئرز میں کمی ہوئی