دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

ایک نیوز: لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلئیے گئے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق  مقدمات پولیس کی مدعیت میں جنوبی چھاؤنی، مصطفی آباد ،  اور باغبانپورہ میں درج کئے گئے  ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑک بلاک کرکے دفعہ پھر 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کرنے والے چار کارکنوں کو گرفتار کر کے نامزد کیا گیا ہے۔