ایک نیوز : اپنے کارکنوں کو ہمیشہ پرامن احتجاج کی کال دی، عمران خان نے 22 مارچ کی ریکارڈڈ ویڈیو جاری کردی۔
عمران خان نے 22 مارچ کی ایک ریکارڈڈ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہراشتعال انگیزی پر اپنے کارکنوں کو صرف پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔
پیغام میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ 22 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں 18 تاریخ کو اپنے قتل کی کوشش کے بعد ریکارڈ کیا تھا۔
18 مارچ کو اسلام آباد کے جیوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی انہیں جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، انہوں نے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی… pic.twitter.com/LbPyjYsyCO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2023
اپنی پارٹی کے کارکنوں سے مسلسل کہا ہے کہ جو بھی اشتعال انگیزی ہو انہیں صرف پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ جب بھی آزادانہ انکوائری ہوگی میں ثابت کروں گا کہ جن کے پاس بندوقیں تھیں اور جن لوگوں نے آگ لگائی انہیں مظاہرین میں پلانٹ کیا گیا تھا اور اس ویڈیو میں میں نے اس منصوبے کا راز فاش کیا تھا۔