توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور

May 16, 2023 | 13:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: توہین پارلیمنٹ کا بل قومی اسمبلی سے متفقہ منظورکر لیا گیا ہے بل کے مسودے کے مطابق  پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق توہین پارلیمنٹ بل قائمہ کمیٹی سے مسودے کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

بل مسودہ کے مطابق  24 رکنی پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی جبکہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے مساوی اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔ بل کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے، بل قومی اسمبلی سے بعد اب منظوری کے لئے سینٹ کو بھیجا جائے گا

مزیدخبریں