ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس حملہ، حساس تنصیبات کی لوکیشنز اور اشتعال انگیز پیغامات کےلیے شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس میں بھی چلائی گئی ہے۔
رپورت کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے ردعمل کی منصوبہ بندی کرنے والے 159 واٹس ایپ گروپس ٹریک کرلیے گئےجس کے بعد نمبروں کے ریکارڈ اور رجسٹریشن کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر اشتعال انگیزی کے لیے اکساتے رہے ہیں۔ اشتعال پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے، لاہورکی مقامی قیادت کے واٹس ایپ میسجز اور روابط کا جائزہ لیاجارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتعال پھیلانے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے حوالے کیے گئے ملزمان کے موبائل کی فرانزک سے کروائی جارہی ہے۔