9مئی کا سانحہ قومی سانحہ ہے، پوری قوم اشکبار ہے، مریم اورنگزیب

May 16, 2023 | 12:59 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ قومی سانحہ ہے۔ جس پر پوری قوم اشکبار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ یہ چھوٹا سا ریلیف ہے جو حکومت نے ان مشکل حالات میں قوم کو دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نو مئی کا سانحہ قومی سانحہ ہے۔ جس پر پوری قوم اشکبار ہے اور ہر شخص اس کی شدید مذمت کررہا ہے۔ 

عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے گڈ تو سی والے چیف جسٹس کے سامنے مذمت نہیں کی۔ نہ ہی کسی اور نے اس معاملے پر مذمت کی۔ 

آپ نے کہا کہ اگر دوبارہ گرفتار کیا تو 9 مئی سے زیادہ ری ایکشن آئے گا۔ سیاسی رد عمل عوام نے کل شاہراہ دستور پر دیکھا۔ عارف علوی جو کررہے ہیں اس پر ہمارے کارکنان میں غم وغصہ ہے۔ کیا ایوان صدر کو کچھ ہوا، سپریم کورٹ کو کچھ ہوا؟ 

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس اور پی ٹی آئی ٹوئٹر ہینڈل سے ہدایات دی گئیں۔ کیا یہ ٹویٹر ہینڈل ایجنسیوں کے ہیں۔ عمران خان ایسے نہیں چلے گا۔ اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے۔ ثبوت لیکر آج عدالت چلے جاتے اور کہہ دیتے کہ میں نے نہیں کیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی آتا ہے اس کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں۔ اگر آپ ساٹھ ارب کے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں تو پھر غلط کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست، انتشار اور ملک دشمنی پر مبنی ہے۔ ڈی چوک پر احتجاج کے بعد اگر سزا دی جاتی تو آج یہ نہ ہوتا۔ پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا، اس نے کہا اوئے آئی جی تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ پولیس والوں کے سر پھوڑے گئے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج وضاحتیں دے رہے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ایجنسیز نے کرایا۔ مراد سعید،اعجاز چوہدری کیا ایجنسی کے بندے ہیں۔ یہ سارے لوگ ہدایات دے رہے تھے۔ فوجی تنصیبات، سکولز،مسجدوں پر حملے کرنے والے کیا ایجنسی کے بندے تھے۔

مزیدخبریں