ایک نیوز: صحافتی ذمہ داریاں نبھانا جرم ٹھہرا، پولیس نے کیمرہ مین کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے نیو نیوز اور لاہور رنگ کے کیمرہ مین شیخ سلمان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور کیمرہ مین شیخ سلمان کو علی الصبح گھر سے اٹھالیا۔شیخ سلمان نو مئی کو جناح ہاؤس کے باہر اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔
صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کا بتانے پربھی پولیس نےبدتمیزی کی۔پولیس کی جانب سے سلمان کےاہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔سلما ن کو گرفتاری کے دوران زد و کوب بھی کیا گیا،متعلقہ پولیس اسٹیشن سمیت دیگر تھانوں سے پتہ کرنے کے باوجود بھی سلمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سلمان شیخ کو نامعلوم پر منتقل کر دیا ہےمحلہ داروں کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ سلمان شیخ کو جناح ہاوس حملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔