واٹس ایپ کا حیران کن نیا فیچر

May 16, 2023 | 12:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر لانچ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بارے میں دنیا بھرمیں بہت سے لوگوں کو انتظار ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر پیغام ارسال کرنے کے بعد اسے درست کرنے کا ہے ، واٹس ایپ کے نئے فیچر کے ذریعے ارسال کیے گئے پیغامات میں ترمیم کی جا سکے گی۔ ماہرین واٹس ایپ کے اس فیچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات میں تبدیلی کرنا ممکن ہو جائے گا۔ 
واٹس ایپ میں ارسال کیے گئے پیغام کی تبدیلی کے لیے ماہرین کی جانب سے تجرباتی مراحل پر کام کیا جا رہا ہے۔  آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اس تبدیلی کو لانچ کر دیا جائے گا جس کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن پر خصوصی فیچر پیغام کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اس بات کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ارسال کیا گیا میسیج درست کر دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وہ پیغام جس میں تبدیلی یا ترمیم کی گئی ہوگی اس میں یہ وضاحت ہوگی کہ اس پیغام میں ترمیم کی گئی ہے اس کے لیے باقاعدہ ’ترمیم شدہ‘ کا لفظ درج ہوگا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جو فیچر اب واٹس ایپ پیش کرے گا اس کے بارے میں کافی عرصے سے صارفین کو انتظار تھا جو طویل مدت سے تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں