فوجی تنصیبات پر حملہ: آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری

May 16, 2023 | 12:09 PM

ایک نیوز: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے پنجاب میں امن وامان اور 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی  منظوری دے دی ساتھ ہی شرپسندوں کیخلاف مقدمات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے  دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سیکیورٹی اداروں کے اشتراک پر زور دیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کیلئے مؤثر میکنزم وضع کرنے کی ہدایت جاری ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیو فینسنگ کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ تصاویر، ویڈیوز میں چہرے سے شناخت کیلئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے،

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت جاری کرتے ہوئےت کہا کہ گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس حکام کسی  بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں، تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں