کور کمانڈر ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ،142 شرپسندسی ٹی ڈی کے حوالے

May 16, 2023 | 11:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاوس میں توڑ پھوڑ جلاو گھیراؤ کرنے والے 142 شرپسندوں کو پولیس نےتفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاوس میں توڑ پھوڑ جلاو گھیراؤ کرنے والےگرفتار شرپسندوں میں سے 142 کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے جن کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کا امکان ہے۔

جناح ہاؤس کے قریب ہونے والی فائرنگ کی فرانزک شروع کردی گئی ہے جس میں تفتیشی ٹیموں نے موقع ملاحظہ مکمل کرلیا  ہے۔ پولیس فرانزک ماہرین کے ساتھ مل کر تصاویر اور ویڈیوز کی مزید  میچنگ کر رہی ہے۔  سی ٹی ڈی کے حوالے کیے جانے والوں کے کردار کا تعین کلوزسرکٹ فوٹیجز سمیت دیگر شواہد سے کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کے سی ڈی آرز اور رابط پر تفتیش کی جارہی ہے گرفتار ہونے والے دیگر شرپسندوں کی پروفائلنگ جاری ہے۔

مزید گرفتار افراد کو اگلے مرحلے میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے گا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں