ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان،اسد عمراور فوادچوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ کی آرڈر شیٹ کمیشن کو پیش کردی گئی۔
وکیل انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر گرفتار ہیں۔ اس پر انور منصور نے کہا کہ آپ عمران خان کے وکیل ہیں۔ انور منصور نے کہا کہ میں اسد عمر کی نمائندگی کررہا ہوں۔
جسٹس (ر) اکرام خان نے کہا کہ پہلے عمران خان کے متعلق سن لیتے ہیں۔ ایک وکیل سب کی نمائندگی کرسکتا ہے اگر وکالت نامہ جمع کرائے۔ اسد عمر اور فواد چوہدری کو فی الحال چھوڑ دیں، عمران خان کا وکیل کون ہے؟
وکیل عمران خان فیصل چوہدری کے ایسوی ایٹ مرزا آصف عباس کمیشن میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے سندھ ہائیکورٹ کی آرڈر شیٹ پیش کی گئی۔ جسٹس ر اکرام خان نے ریمارکس دیے کہ پہلے تعاون کرتے تھے اب اس کیس کو پراسیڈ کریں گے۔ مرزا آصف عباس نے کہا کہ فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا تھا میں ان سے پوچھ لیتا ہوں۔
فواد چوہدری کی گرفتاری کے آرڈر کمیشن میں پیش کردیے گئے۔
جسٹس ر اکرام خان نے کہا کہ آپ جائیں فیصل چوہدری سے پوچھ کرآئیں۔ وکیل انور منصور نے دلائل میں کہا کہ اسد عمر کے شوکاز متعلق معاملہ ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ ادھر سے فیصلہ آجائے اس کے بعد کیس سنا جائے۔
ممبرسندھ نثار درانی نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ نکال دیتے ہیں اچھا ہے۔ مرزا آصف نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی آرڈر شیٹ دی ہے۔ 23 مئی تک موقع دیں۔ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے 23 مئی کی تاریخ دےدی۔