عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست میں پیشرفت

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست میں پیشرفت

ایک نیوز: عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے الیکٹرونک میڈیا کےضابطہ اخلاق کی کاپی پٹیشن کےہمراہ لف کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نےکیس کی سماعت کی،عدالت نے الیکٹرونک میڈیا کےضابطہ اخلاق کی کاپی پٹیشن کےہمراہ لف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کےوکیل بئیرسٹر احمد پنسوتہ دلائل دئیے کہ قانونی طور پرسیاسی جماعتوں کو برابری کےاصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضاہے۔لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن مطل کر دیا  تھا۔عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ   عمران خان کی تقارریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔

عمران خان کےوکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے،عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کی تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کردی۔