توہین مذہب سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر 26 مقدمات درج

توہین مذہب سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر 26 مقدمات درج

ایک نیوز: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان پر مقدمات کی تعداد 26 ہو گئی ہے جن مقدمات میں جلاؤ گھراؤ، توڑ پھوڑ ، توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے 25 کروڑ روپے کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران کارکنان ایس پی آفس سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نظر آتش کیا تھا اس کے علاوہ تھانہ ترنول،سنگجانی اور رمنا پر مسلح کارکنان نے حملہ بھی کیا تھا۔11 ایف سی جبکہ 7پولیس افسران و اہلکار کارکنان کے تشدد سے زخمی ہوئے تھے۔اسلام آباد پولیس نے اب تک 600 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جلاو گھراو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے کسی بھی سینئر رہنماء کو نامزد نہیں کیا گیا تمام مقدمات کارکنان اور مقامی قیادت کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔