عیدالاضحٰی کب منائی جائے گی؟

May 16, 2023 | 10:28 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مصرکے قومی ادارہ برائے فلکیات اورجیو فزیکل ریسرچ نے فلکیاتی حساب سے بتایا ہے کہ عید الضحیٰ کب منائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے فلکیات اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں اسلامی مہینے ذی القعد کا آغٖازاگلے اتوارکوہوگا۔فلکیاتی حسابات کے مطابق یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے، اس صورت میں قومی امکان ہے کہ عید الاضحیٰ 27 جون کو منائی جائے گی۔

جاد القاضی کا مزید کہنا ہے کہ ذی القعد کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شوال جمعہ شام 5 بج کر 54 منٹ پر دیکھے جانے کا امکان ہے جو کہ عیسوی کلینڈر کے مطابق 19 مئی بنتی ہے۔ عرب اوراسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال پیدا نہیں ہوا ہوگا۔ کیونکہ چاند  مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہوگا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔

ادارہ برائے فلکیات اورجیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ زیادہ ترعرب اور اسلامی دارالحکومتوں اورشہروں میں، چاند دن غروب آفتاب سے قبل 1 سے 18 منٹ تک کے وقفوں کیلئے غروب ہو گا۔

مزیدخبریں