ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

May 16, 2023 | 12:23 PM

ایک نیوز: جلاو گھیروا اور ظل شاہ قتل کیس  میں عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے 19مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

رپورٹ کے عدالت نے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر 13مئی تک توسیع کر دی۔عدالت نے عمران خان کے وکلا کی استدعا منظور کرتے  19 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

 قبل ازیں ظل شاہ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا جھٹکا دیا۔ ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ 

ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں آج بھی پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمرایوب  کی عبوری ضمانت خراج کردی جبکہ عمران خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیخلاف کیخلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ فواد چودھری ،حماد اظہر ، سینیٹر اعجاز چودھری، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں