ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے اعلیٰ عدالت نے منظور کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔