ایک نیوز: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو انکے گھر میں ہی جیل کی سہولت مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیاگیا ہے اور اسے ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی،۔طبیعت خرابی کا جب حکام کو بتایا تو وہ انہیں گھر لے آئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سے ملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔ علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ یاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔