سانس میں دشواری پر ڈاکٹریاسمین راشد کوسروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا

May 16, 2023 | 09:04 AM

ایک نیوز: سانس لینے میں دشواری پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسزاسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹرزان کا چیک اپ کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد ایک بار پھر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کو رات سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کا چیک اپ کیا جائے گا،جبکہ انکے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاوس پر حملے کیلئے شرپسندوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں