ایک نیوز:اگرآپ تربوزکھاناپسندکرتے ہیں تویہ عادت صحت کیلئے بہت زیادہ مفیدثابت ہوسکتی ہے۔
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والا فائدہ توقعات سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تربوز کھانے سے جسم کیلئےاہم غذائی اجزا کے حصول میں مدد ملتی ہے جبکہ خوراک کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں2003 سے2018 کے درمیان سروے رپورٹس سے جمع ہونے والے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد تربوز کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کے جسم کو غذائی فائبر، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی اور وٹامن اے سمیت لائیکو پین جیسے اجزا وافر مقدار میں ملتے ہیں۔
یہ سب اجزا جسمانی صحت کیلئے بہت اہم ہوتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ لائیکوپین سے امراض قلب یا دل کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اسی طرح تربوز میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ چکنائی نہیں ہوتی جس سے بلڈ پریشر، انسولین کی مزاحمت اور مسلز کی سوجن میں کمی آتی ہے۔
ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تربوز کھانے سے ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ جسمانی ورم میں کمی آتی ہے۔
اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد تربوز کھانا پسند کرتے ہیں وہ چینی اور صحت کے لیے نقصان دہ چکنائی کا استعمال بھی کم کرتے ہیں، جس سے بھی دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تربوزکےشوقین افراداس کے فائدےجان لیں
May 16, 2023 | 07:08 AM