موذی مرض کینسرتیزی سےپھیلنےکی اہم وجہ سامنے آگئی

کینسرتیزی سےپھیلنےکی اہم وجہ سامنے آگئی
کیپشن: The main reason for the rapid spread of cancer has come to light

ایک نیوز:کینسرسے ہرسال دنیابھرلاکھوں لوگ مرتے ہیں یہ موذی مرض تیزی پھیلتاہے۔
تفصیلات کےمطابق اب ماہرین نے کینسر جیسے جان لیوا مرض کے بہت تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے موٹاپا۔
ایک نئی تحقیق میں انتباہ کیا گیا کہ موٹاپے کی تمام اقسام سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
سوئیڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپا چاہے میٹابولک صحت کو نقصان پہنچائے یا نہ پہنچائے، مگر جسمانی وزن بڑھنے سے کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ ضرور بڑھ جاتا ہے۔
ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کچھ افراد کا جسمانی وزن تو بڑھ جاتا ہے مگر ان کا میٹابولزم صحت مند انداز سے کام کرتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب اور جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے تحفظ ملتا ہے۔
مگر اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں چربی کی مقدار بڑھنے سے کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق کیلئے لگ بھگ8 لاکھ افراد کے جسمانی وزن اور میٹابولک صحت کا جائزہ لیا گیا۔ان افراد کو موٹاپے کی مختلف اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے6 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
نتائج سے دریافت ہوا کہ موٹاپے کی نقصان دہ اقسام سے لبلبے، جگر، پِتے، گردے اور معدے سے جڑے اعضا کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ایسے افراد میں جگر اور گردے کے کینسر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں ڈھائی سے 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے مقابلے میں موٹاپے کی صحت مند اقسام سے گردوں، colon اور دیگر اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ موٹاپے سے مردوں میں کینسر کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔