ایک نیوز:کیا آپ جسمانی وزن میں اضافے یا توند نکلنے سے پریشان ہیں؟اگر ہاں تو ہو سکتا ہے کہ ایسا آپ کی ایک عام عادت کا نتیجہ ہو۔
یہ انتباہ کچھ عرصے قبل ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے یا توند نکلنے جیسے مسائل کے پیچھے لوگوں کی ایک عام غذائی عادت چھپی ہوتی ہے۔
امریکا کے Brigham and Women's Hospital کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے کھانا کھانے کی عادت براہ راست جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ جسمانی چربی ذخیرہ کرنے کا طریقہ بھی بدل جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں کھانے کے اوقات اور جسمانی وزن میں تعلق کو دریافت کیا گیا تھا مگر اس تحقیق میں زیادہ باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں16 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کا جسمانی وزن زیادہ تھا یا وہ موٹاپے کے شکار تھے۔
ہر فرد کے ساتھ 6، 6 دن کے 2 تجربات کیے گئے اور اس کے بعد کئی ہفتوں تک غذا کو سختی سے کنٹرول کیا گیا۔
ایک تجربے میں رضاکاروں کو دن بھر میں3 مخصوص اوقات میں کھانے کی ہدایت کی گئی، یعنی ناشتہ صبح 9 بجے، دوپہر کا کھانا ایک بجے جبکہ رات کا کھانا شام 6 بجے کھلایا گیا۔
دوسرے تجربے میں رات کا کھانا زیادہ تاخیر سے کھانے کی ہدایت کی گئی۔دونوں تجربات کے دوران رضاکاروں کے خون کے نمونے لیے گئے جبکہ سوالنامے بھروائے گئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ رات گئے کھانے سے جسم کی چربی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تبدیلی آئی اور چربی زیادہ جمع ہونے لگی۔
خوراک میں کمی کےباوجودموٹاپےکاشکاربنانےوالی عام عادت دریافت
May 16, 2023 | 06:42 AM