خاتون نےاپنےگھٹنےکی ہڈی پاستا میں پکاکرکھالی

خاتون نےاپنےگھٹنےکی ہڈی کھالی
کیپشن: The woman broke her knee bone

ایک نیوز:ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاستا میں اپنے گھٹنے کی کرکری ہڈی ( کارٹلیج ) کو ڈال کر پکالیا تھا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق 30 سالہ  پولا گونو  کے انسٹاگرام  فولورز کی تعداد 20 لاکھ ہے اور انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی گھٹنے کی سرجری کی گئی تھی جس دوران ان کے گھٹنے کی  ہڈی(cartilage)  کا ایک حصہ(  جسےmeniscus کہا جاتا ہے ) کو نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کے مطابق اس سرجری کے بعد ڈاکٹر نے میری خواہش پر یہ حصہ مجھے دے دیا تھا، ڈاکٹر نے مجھے دینے سے قبل مینیسکس پر الکوحل کا استعمال کیا تھا تاکہ یہ زیادہ عرصے تک میرے پاس رہ سکے۔
پولا گونو نے بتایا کہ سرجری کے کچھ روز گزرجانےکےبعد میں نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا کہ میں اس ہڈی کو کھانا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرے جسم کا حصہ ہے، اس کے بعد میں نے پاستا تیار کیا اور اس کے شوربے میں اس ہڈی کو پکالیا بعد ازاں بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر کھالیا۔