ایک نیوز:چیلسی کے اسٹار اور الٹرا میراتھون رنر جوشوا پیٹرسن نے مسلسل 76 روز تک دوڑ لگانے کے ’41 ملین رن‘ چیلنج کو مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جوش پیٹرسن کے اس میراتھون میں حصّہ لینے کا مقصد1 ملین پاؤنڈز اکٹھا کرنا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق،جوشوا پیٹرسن نے ہفتے کے روز بکنگھم پیلس کے باہر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔
جوشوا پیٹرسن نے یہ شاندار کامیابی دماغی صحت کے مریضوں کیلئےکام کرنے والے ایک خیراتی ادارے ’سمیریٹنز‘ کیلئے1 ملین پاؤنڈز کا عطیہ جمع کرنے کی کوشش میں حاصل کی ہے۔
اُنہوں نے مسلسل برطانیہ کے 76 شہروں میں دوڑ لگائی، جس کا آغاز انورنس سے کیا اور شہر ویسٹ منسٹر پر ختم کیا۔
مسٹر پیٹرسن نے تقریباََ 465 گھنٹے کے دوران 1,991.2 میل کا حیران کن فاصلہ طے کیا۔
اُنہوں نے مسلسل 76 شہروں میں دوڑ لگا کر سب سے زیادہ 60 شہروں میں دوڑ لگانے کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔
ریئلٹی اسٹار نے برطانیہ کے تمام 76 شہروں میں دوڑ لگا کر پہلا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔