ایک نیوز:ترکیہ میں صدارتی انتخابات کیلئےدوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ انقرہ سے ترک الیکشن بورڈ کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔
تفصیلات کےمطابق ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں صدر کے انتخاب کیلئےدوبارہ ووٹنگ28 مئی کو ہوگی۔
ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے 35 ہزار ووٹ ابھی گننے باقی ہیں۔
ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان نے 49.51 فیصد جبکہ ان کے حریف کمال کلیچدار اوگلو نے44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے۔