ایک نیوز: امریکی استانی کو پانچویں جماعت کے بچوں کو ہم جنس پرستوں کے کردار کے ساتھ ڈزنی فلم دکھانے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہرنینڈو کاؤنٹی کے وائنڈنگ واٹر سکول میں پانچویں جماعت کی استانی جینا باربی نے کمرہ جماعت میں بچوں کو کارٹون فلم اسٹرینج ورلڈ دکھائی۔ جس میں مرکزی کردار ایک ہم جنس پرست ہے۔
سکول کے طلبا نے اس کارٹون فلم سے متعلق والدین کو بتایا جس پر والدین نے سکول انتظامیہ سے شکایت کی اورانتظامیہ نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
امریکی استانی کاکہناتھاکہ کارٹون فلم ‘اسٹرینج ورلڈ‘ نصاب کا حصہ ہے اور یہ نصاب سکول بورڈ کے ایک رکن نے محکمہ تعلیم کے حوالے کیا تھا۔
سکول ٹیچر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ جس خاتون نے میری شکایت کی ہے وہ خودسکول بورڈ کا حصہ ہیں۔ کارٹون فلم دکھانے کیلئے تمام طلباء کے والدین نے اجازت نامے پر دستخط کیے تھے۔