اذان سمیع نے نئی البم میں ”ماں“سے محبت کااظہارکردیا

اذان سمیع نے نئی البم میں ”ماں“سے محبت کااظہارکردیا
کیپشن: Azaan Sami expressed his love for "Maan" in the new album

ایک نیوز:اداکار، گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان اپنی نئی آنے والی میوزک البم میں والدہ، سابق اداکارہ زیبا بختیار سے محبت میں خصوصی گانا ریلیز کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق گلوکاراذان سمیع خان نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک فن پارہ شیئر کرتے ہوئے اس فن پارے کو اپنی والدہ سے منسوب کیا ہے۔
اذان سمیع کا کہناتھاکہ سوچا کہ البم کیلئے پہلا آرٹ ورک جاری کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہوگا، البم میں ایک گانا ہے جس کا نام ’ماں‘ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی گنجائش ہے۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا نیا گانا ’ماں‘ میری اماں کیلئے ہے، مجھے امید ہے کہ ریلیز ہونے کے بعد یہ گانا آپ کی جانب سے آپ کی ماں کیلئے بھی بن جائے گا۔