کترینا سے اچھی لڑکی ملنے ،دوسری شادی کے سوال پروکی کوشل کا جواب سے پرہیز

May 16, 2023 | 03:46 AM

ایک نیوز :بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نےصحافی کے کترینا سے اچھی لڑکی ملنے پردوسری شادی کے سوال پرجواب دینے سے پرہیز کیا۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ ایک مڈل کلاس جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی شادی کے چند مہینے بعد ہی علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں۔ فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکار سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو کترینا سے اچھی کوئی لڑکی ملی تو کیا آپ دوسری شادی کریں گے؟
اس سوال پر وکی کوشل گومگوں کی کیفیت کا شکار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ شام کو گھر بھی جانا ہے۔
وکی نے کہا کہ ایسے ٹیڑھے سوال پوچھ رہے ہو، بچہ ہوں، ابھی بڑا تو ہو لینے دو، کیسے جواب دوں اس کا میں؟ اتنا خطرناک سوال پوچھا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کترینا اور وکی کی شادی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں