راولپنڈی:پولیس کارات گئےلال حویلی پرچھاپہ

May 16, 2023 | 03:39 AM

ایک نیوز:پولیس کارات گئےسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکی رہائش گاہ لال حویلی پرچھاپہ،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے رات گئے لال حویلی پردوسری مرتبہ چھاپہ مارا،پولیس سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداوراُن کےبھتیجے شیخ راشدشفیق کی گرفتاری کیلئےچھاپے ماررہی ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ شیخ رشیداور شیخ راشدشفیق کی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کےاحکامات موجودہیں،چھاپے کےدوران دونوں رہنمالال حویلی میں موجودنہیں تھے۔

ذرائع کاکہناہےکہ پولیس لال حویلی کے ملازمین سے دونوں رہنماؤں کاپوچھتی رہی۔
دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے ویڈیوپیغام جاری کیاجس میں شیخ رشیدکاکہناتھاکہ ہمیشہ امن کی سیاست کی ہے،کبھی بھی تشدداورجلاؤگھیراؤکی سیاست پریقین نہیں رکھا۔
شیخ رشیدکامزیدکہناتھاکہ ہماراقصورہے کہ عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں،ہم آخری سانس تک چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہینگے۔

مزیدخبریں