بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع 

May 16, 2023 | 00:05 AM

ایک نیوز :وفاقی حکومت نے 7500، 15000، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /کیش کرانے کی تاریخ میں 30جون تک توسیع کردی ۔
 قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

 حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بانڈز رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بانڈز کو30 جون 2023سے قبل تبدیل کرا لیں۔

  توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

مزیدخبریں