ایک نیوز:فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اردن کے خلاف میچ کی تیاری کےلئے قومی فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں ختم ہوگیا۔
ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کہتے ہیں کہ ٹیلنٹ کوسامنے لانے کے لئے لیگ کا ہونا ضروری ہے۔ہزاروں کلب کی رجسٹریشن سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگر ایسے سب رہا تو پاکستان یہ کیا اگلے ورلڈکپ میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکتا ۔کھلاڑی اردن کے خلاف اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی کےلئے پرامید ہیں ۔
قومی فٹ بال ٹیم کےٹریننگ کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہو گا جہاں غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے،،پاک اردن میچ 21 مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔