ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی ملاقات ختم ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹو کول کے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔