سینیٹ انتخابات کیلئے کتنےامیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

Mar 16, 2024 | 18:57 PM

ایک نیوز: سینیٹ انتخابات کیلئے  کتنی سیاسی جماعتوں کے کتنےامیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آج 6بجے تک سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآخری روز تھا ۔میدواروں نے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروادیئے۔ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ جانچ پڑتال 19 مارچ، اپیلیں21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی،اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائے گا۔

اسلام آباد

سینٹ کی وفاق کی دو نشستوں پر4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر رانا محمود الحسن ،ٹیکنوکریٹ نشست پراسحاق ڈار ،سنی اتحاد کونسل کیجانب نے فرزند شاہ نے جنرل نشست ،سردار محمد مصروف نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

 پنجاب

پنجاب میں 12نشستوں پر کل28امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔7جنرل نشستوں پر17امیدواروں طلال چودھری ،محسن نقوی ،محمد اورنگزیب، اعجاز منہاس،ولید اقبال ،وسیم شہزاد،احد چیمہ ،پرویز رشید،حامد خان،خواتین کی 2نشستوں پر 5امیدواروں صنم جاوید،فائزہ احمد،انوشے رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر 3امیدواروں ڈاکٹر یاسمین راشد ،مصطفے رمدے، اقلیتی نشست پر  طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

سندھ

 سندھ کی 12 نشستوں پر 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پیپلز پارٹی , ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جنرل نشستوں پر 21 ، خواتین کی نشستوں پر 6،ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 5 ، اقلیت کی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ایم کیو ایم کے 10امیدواروں  عبدالرئوف صدیقی ، نجیب ہارون ، ابوبکر،ہنما عامرچشتی، شبیرقائمخانی ،ہمایوں عثمان ، یاسمین دادبائی ، صبینہ پروین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پیپلزپارٹی کے 17امیدواروں کاظم علی شاہ، اشرف جتوئی ،مسروراحسن،رہنما ندیم بھٹو ،سرفراز راجڑاوردوست جیسر ، رہنما بیرسٹرضمیرگھمرو،سرمد علی،پیپلز پارٹی کی رہنما قرت العین مری ،روبینہ قائم خانی، مسرت نیازی، رہنما پونجومل بھیل ،عاجزدھامرا،جاویدنایاب لغاری ، کریم خواجہ اورگھنوراسران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 فیصل واوڈا نے بطور آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

پی ٹی آئی کے 7امیدواروں  علی طاہر،راجہ خان جکھرانی،عبدالوہاب، منظوربھٹہ ، بھگوان داس،ماہ جبین نے خواتین کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11نشستوں کیلئے 28امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے8،جنرل نشستوں کیلئے16،خواتین کی2 نشستوں کیلئے 4 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ فہرست کل شائع کی جائے گی۔

بلوچستان 

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی نشستوں کیلئےابتک32امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مستورا بی بی،نصیب اللہ بازئی،میرمصلع الدین مینگل،راحلیہ درانی  نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزیدخبریں