ایک نیوز:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےپلاسٹک کرنسی کےاجراسےمتعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے،نوٹ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سےمقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔