سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کاامیدواروں میں معمولی ردوبدل کافیصلہ

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کاامیدواروں میں معمولی ردوبدل کافیصلہ
کیپشن: Senate elections, slight change in PTI's candidates is enough

ایک نیوز: سینیٹ انتخابات کیلئےتحریک انصاف نےامیدواروں میں معمولی ردوبدل کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کے لئے میدان میں اتارےگی۔ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی ۔

ذرائع کےمطابق پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے ۔ جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل (ر  )اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔