ایک نیوز:لاہورمیں 4صوبائی،1قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں فائنل کرنے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خالی کردہ این اے 119 کی نشست پر علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے ۔ رانا مشہود پی پی 147سے ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہےجبکہ چودھری شہباز بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
ذرائع کےمطابق رانا راشد منہاس پی پی 164سے پارٹی کے ممکنہ امیدوارہونگےاور راو شہاب الدین پی پی 158 سے پارٹی کے ٹکٹ کے لئے مضبوط امیدوارہے،دونوں امیدواروں کی سفارش رانا مبشر اور قاسمی قیادت نے بھی کی۔
ذرائع کےمطابق قائدن لیگ نوازشریف کی حتمی منظوری کے بعد ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فائنل اعلان ہوگا ،صدر آئی پی پی علیم خان کی خالی کردہ نشست پر شعیب صدیقی پی پی 149 سےن لیگ او ر آئی پی ہی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔پنجاب میں ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کے لیے رانا ثنااللہ خان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔لاہور میں جیت کے لیے ملک سیف الملوک کھوکھر اورخواجہ عمران نذیر کو بھی ٹاسک دے دیا گیا ۔