ایک نیوز:ایل پی جی کی قیمت میں 30روپےفی کلوتک کابڑااضافہ کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکاکہناہےکہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایل پی جی 300 سے 350روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
عرفان کھوکھرکامزیدکہناہےکہ گھریلو سلنڈر3030روپے کے بجائے4200روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں1 روپیہ77 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔